سندھ ہائی کورٹ نے گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی سلنڈر کی تنصیب پر محکمہ ٹراسپورٹ سے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 19 مارچ 2015 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی سلنڈر کی تنصیب پر محکمہ ٹراسپورٹ سے رپورٹ طلب کرلی سندھ ہائی کورٹ میں این جی او کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ صوبہ بھر میں گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی سلنڈر نصب ہیں جو کہ کسی بھیء حادثہ کی صورت میں کسی بم کی طرح کام کرتے ہیں اس کی مثال سپر ہائی وے حادثہ ہے لہذ ا ان کے خلاف کارروائی کی جائے درخواست کی سماعت جسٹسس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ سے رپورٹ طلب کی ہے کہ بتایا جائے کہ غیر معیاری سلنڈر والی گاڑیوں کے حوالے سے کیا اقدامات کیئے گئے اور کتنوں پر جرمانے کیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :