کراچی، صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے تین سرکاری ملزمان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا

جمعرات 19 مارچ 2015 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے تین سرکاری ملزمان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا قادر بکڑ نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ کندھ کوٹ کا رہائشی ہے اس کے بیٹے احسن احمد کو نوکری کا جھانسہ دے کر بارہ لاکھہ روپے لیے ان میں سی ایم ہاوس کا سمرء کلرک اعظم سبحان،انسپکشن ٹیم کا قادر کھتری۔

(جاری ہے)

اور سیکریٹری سروسز اینڈ ریونیو کا ڈرائیور دانش شامل ہے اس نے جب نوکری نہ ملنے پر مزکورہ افراد سے رقم کی واپسی کا تقاضہ کیا تو انہوں نے سے جان سے مارنے کی دھمکی دی درخواست پر عدالت نے بیس اپریل تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :