پشاور، رہائشی علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا نوٹس لیا جائے، عابد اقبال،

آباؤ اجداد کے وقتوں سے رہائش پذیر 4،5 مرلہ کے گھروں پر تجاوزات کے نشانات لگا دیئے گئے

جمعرات 19 مارچ 2015 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) فقیر آباد خزانہ بالا کے رہائشی عابد اقبال نے ایف ایچ اے کی جانب سے رہائشی علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز گاؤں کے دیگر رہائشیوں کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں تاہم چارسدہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن خزانہ شوگر مل تک پہنچنے کے بعد مین چارسدہ روڈ کوچھوڑ کر خزانہ بالا و پایان گاؤں کی جانب رخ کردیا گیا جس میں 4اور5 مرلہ کے گھروں پر بغیر کسی نوٹس کے تجاوزات کے نشانات لگا دیئے گئے جبکہ ان گھروں میں یہ لوگ آباؤ اجداد کے وقتوں سے رہائش پذیر ہیں ۔

ان علاقوں میں گھروں کی تعداد 34 ہے جن کے پاس انتقال موجود ہیں۔ انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ رہائشی گھروں میں انتقالات ہونے کے باوجود تجاوزات کے نشانات کا نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :