پشاور،خصوصی افراد کیلئے سرکاری ملازمتوں کاکوٹہ پانچ فیصد تک بڑھایا جائے،نعیم افضل اعوان

جمعرات 19 مارچ 2015 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) صوبہ بھر کے خصوصی افراد نے صوبائی حکومت سے خصوصی افراد کیلئے سرکاری ملازمتوں کاکوٹہ پانچ فیصد تک بڑھانے کامطالبہ کیاہے ۔یہ مطالبہ معذورافرادکے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم آواز کے صدر نعیم افضل اعوان کی قیادت میں پشاورپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرے کے دوران کیاگیا۔ مظاہرین نے ہاتھو ں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔

جن میں انکے حق میں مطالبات اور نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خصوصی افراد کا کہنا تھا کہ سرکاری نوکریوں میں دو فیصد کوٹہ انتہائی کم ہے ،سینکڑوں معذورافرادبے روزگاری کی وجہ سے دردرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں اس لئے حکومت سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ میں اضافہ کرتے ہوئے پانچ فیصد کرے،صوبہ میں تمام خصوصی افراد کو انکی تعلیمی قابلیت اور ڈومیسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے نوکریاں فراہم کی جائے جبکہ صوبائی اور وفاقی حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح معذور افراد کیلئے بھی سپیشل فنڈز جاری کرنے کا اعلان کرے اور سپیشل ایجوکیشن میں پانچ سال کا سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :