ائیرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی

جمعرات 19 مارچ 2015 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ا ٓج ائیر ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں کمانڈ تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کی کمانڈ حاصل کی ۔ ائیر چیف مارشل سہیل امان کو صدرِ پاکستان کی جانب سے 18مارچ 2015کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کیا گیا۔اس تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے ائیر چیف مارشل سہیل امان کو Command Swardدی اور اےئر چیف مارشل کے رینک بھی لگائے۔

اس موقع پر سبکدوش ہونے والے ائیر چیف نے کہا کہ گزشتہ تین سال چیلنجز سے بھرپور تھے اور عملی طور پر ہم ایک ایسے دور میں تھے جہاں تسلسل اور مضبوطی کی ضرورت تھی۔ ہمارے پیش رو نے جس طرح محنت اور لگن سے جو منصوبہ بندی کی اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جدید صلاحیت کو بروئے کار لائے ۔

(جاری ہے)

بیرونی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے دوسری سروسز سے مکمل ہم آہنگی پیدا کر کے پاک فضائیہ قانون نافذ کرنے والے آپریشنز میں ایک اہم اور کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

ائیر چیف نے مزید کہا کہJF-17 Block II کی پیداوار کے علاوہ ان طیاروں کو کمبیٹ کمانڈر سکول میں شامل کرکے ان کی صلاحیت کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ JF-17 Block III طیاروں میں مزید بہتری کے لئے حکومت پاکستان کی رضا مندی بھی جلد حاصل کرلی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تینوں افواج کے درمیان موجودہ با ہمی ہم آہنگی کی مثال نہیں ملتی اوراسی باہمی ہم آہنگی کی بدولت امدادی سرگرمیاں ہویا آپریشن ضربِ عضب ہو مسلح افواج مادرِوطن کا دفاع نا قابلِ تسخیر بنانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔