بین الپارلیمانی یونین کی میاں رضا ربانی کو مبارکباد، قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین

جمعرات 19 مارچ 2015 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) بین الپارلیمانی یونین کے صدر صابر چوہدری اور سیکریٹری جنرل مارٹن چونگ گانگ نے میاں رضا ربانی کو بطور چیئر مین سینیٹ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

IPUکی جانب سے چیئر مین سینیٹ کے نام موصول شدہ خط میں IPUکی قیادت نے چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا اور انکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس امید کااظہا ر کیا کہ IPUاور پاکستان کے مابین باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا اور میاں رضا ربانی بحیثیت ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :