اوکاڑہ،تاریخ پیشی بھگت کر موٹرسائیکل پر جانیوالوں پر مخالفین کی فائرنگ، بہن جاں بحق ،بھائی زخمی، ملزمان فرار

جمعرات 19 مارچ 2015 20:47

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) تاریخ پیشی بھگت کر موٹرسائیکل پر جانیوالے بہن بھائی پر مخالفین کی فائرنگ بہن جاں بحق بھائی زخمی ملزمان فرار تفصیلات کے مطابق مقصود احمد سکنہ بی بی پور اپنی بہن رخسانہ بی بی کے ہمراہ تاریخ پیشی بھگت ضلع کچہری آیا یہاں سے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر واپس جارہے تھے تھانہ ستگھرہ کی حدود میں مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رخسانہ بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ مقصود موقع پر زخمی ہو گیا زخمی کو طبعی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا پولیس نے ملزمان کی گرفتار کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔

متعلقہ عنوان :