عثمان والا،گاؤں نجابت سے منشیات فروش گرفتار، قبضہ سے چرس برآمد،

ملزمان کا ساتھی کو چھڑانے کے لئے تھانہ عثمان والا پر دھاوا، دو اہلکارزخمی

جمعرات 19 مارچ 2015 20:47

عثمان والا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) عثمان والا کے نواحی گاؤں نجابت سے منشیات فروش گرفتار ملزم کے قبضہ سے چرس برآمد جبکہ اس کا بھائی دوران مزاحمت مفرور ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق عثمان والا کے نواحی گاؤں نجابت میں پولیس کا چھاپہ ملزم پرویز کے قبضہ سے چرس برآمد، طارق بشیر چیمہ ایس،ایچ،او تھانہ عثمان والا نے میڈیا والوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب ملزم پرویز کو گرفتار کیا تو اہل علاقہ نے مزاحمت کر دی جس کے نتیجہ میں دوسرا شخص جو کہ ملزم کا بھائی تھا مفرور ہونے میں کامیاب ہو گیا جب پولیس ملزم کو تھانہ میں لے کر آئی تو نجابت کے لوگوں نے تھانہ عثمان والا پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور کانسٹیبل محمود احمد زخمی ہو گیا اور اے ،ایس،آئی محمد کو ٹانگ پر چوٹ لگی اور پولیس موبائل کے شیشے توڑ دئیے توپولیس نے عوام کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کر دی اور انتشار پھیلاے والے لوگوں قریبی بستی سلامت پورہ میں لوگوں کے گھروں میں گھس گئے جس کی وجہ سے عورتوں نے چیخوں پکار شروع کر دی اور پولیس کی کاروئی سے متعدد گرفتاریاں عمل میں آئی جبکہ ایک ٹریکٹر ٹرالہ اور اٹھائیس موٹر سائکلیں بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی۔

متعلقہ عنوان :