عمرکو ٹ ،ڈپٹی کمشنر مخدوم عقیل الزمان کی کھلی کچہری ، عام لوگوں کے مسائل اور شکایات سنیں، موقع پر احکامات جاری کئے

جمعرات 19 مارچ 2015 20:40

عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ مخدوم عقیل الزمان نے ضلع عمرکوٹ کی یوسی کھوکھراپارکے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں ایک کھلی کچہری منعقد کر کے عام لوگوں کے مسائل اور شکایات سنی اور موقع پر فوری احکامات بھی جاری کئے ، کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے ڈاکٹروں کی کمی ، ادویات کی کمی ، اسپتالوں کی خستہ حالت، میٹھے پانی کی سپلائی ،پانی کا ٹینک ،اسکولوں میں فرنیجر کی کمی ، مچھرمار اسپرے اور منشیات کی کھلے عام فروخت ہونے کے متعلق سمیت دیگر مسائل کی بے پناہ شکایتیں کی گئیں، اس موقع پرڈاکٹروں کی کمی کے متعلق شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر جی لال سے معلومات لی ڈی ایچ او ہیلتھ نے بتایا کہ ہر آر ایچ سی سینٹر کے ادویات موجود ہیں او ر جہاں کہیں ادویات کی کمی ہیں وہاں جلد ملٹی نیشنل ادویات فراہم کی جائے گی ، جبکہ اسپتالوں کی خستہ حالت کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے محکمہ کو لیٹر رسال کر دیا ہے جیسے ہی فنڈ رلیز ہونگے اسپتالوں کی مرمت کا کام ترجیاتی بنیاد پر کر کے مزید ڈاکٹروں کو تعینات کئے جائے گے ، انہوں نے میٹھے پانی سپلائی اور پانی کے ٹینک نہ ہونے کے متعلق شکایت پر ایکس سی این ہائی ویز کو ہدایت کی کہ زمینوں کا سروے کے رپورٹ فراہم کی جائے تاکہ انہیں میٹھے پانی کا ٹینک اورپانی کی لائین فراہم ہو سکے ، اسکولوں میں فرنیچر کی کمی کے متعلق شکایت پر ڈی او پرائمری کو ہدایت کی کہ جن اسکولوں میں فرنیچر کی کمی ہے ان کو جلد سے جلد فرنیچر فراہم کیا جائے ، مچھر مار اسپرے کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے تعلقہ مونسپل آفیسر اور ڈی ایچ او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ جن علائقوں میں مچھرما ر اسپرے نہیں ہو رہا وہاں جلد اسپرے کروائے اور فوری طور پر ان لوگوں کی شکایتوں کا آزالہ کریں ، کھلے عام منشیات اور کچی شراب کی فروخت ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور متعلقہ ڈی ایس پی اور محکمہ ایکسائیز کو ہدایت کی کہ جن علاقوں میں منشیات اور کچی شراب کی فروخت ہو رہی ہے ان علائقوں میں ان افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،غلط ریڈنگ اور بجلی کے غیر قانونی کنکشن سے متعلق شکایت پر انہوں نے ایس ڈی او واپڈا کو ہدایت کی کہ میٹر ریڈنگ کے نظام کو بہتربنائیں اور غیر قانونی کنکشن بغیر کسی دباؤ کے فوری طور پر کاٹے جائیں، اس موقع پر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے کہا آپ لوگوں کے مسائل ترجیاتی بنیاد پر حل کئے جائیں گے ، انہوں نے مزید کہا آج جو بھی شکایات مجھ کو وصول ہوئی ہیں میں نے موقع پر احکامات بھی جاری کئے ہیں اور باقی شکایتوں پر جلد عملدرامد ہر حال میں کروایا جائے گا ، بعد ازا آپ نے قحط متاثرین میں تقسیم ہونے والے گندم کے گوداموں کا دورہ کیا اور قحط متاثرین میں گندم تقسیم کی ، کھلی کچہری میں ای ڈی سی ون سبھاش چندر مختلف محکموں کے آفیسران ، معزیزن اور شہر کی ایک بڑی تعداد ہوجود تھی۔

متعلقہ عنوان :