کراچی، واٹر بورڈ کے نائنتھ مائل کارساز پر قائم کملینٹ سینٹر پر شہری 24 گھنٹے اپنی شکایات کا اندراج کرسکتے ہیں،فون نمبر جاری

جمعرات 19 مارچ 2015 20:40

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر بلدیات اطلاعات و چیئر مین واٹر بورڈ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر واٹر بورڈ کے نائنتھ مائل کارساز پر قائم کئے گئے کملینٹ سینٹر پر شہری 24 گھنٹے اپنی شکایات کا اندراج فون نمبر 99245138-139-140 اور U.A.

(جاری ہے)

N نمبر 111-11-5972 پر کرائیں ،کمپلینٹ سینٹر پر تین شفٹوں میں ایک ذمہ دار افسر کی نگرانی میں عملہ 24 گھنٹے پانی و سیوریج سے متعلق شکایت کا اندراج کر رہا ہے ،شکایات فوری طور پر علاقہ ضلعی انجینئر اور متعلقہ افسران کو بھیجی جارہی ہیں جس کی رپورٹ روزانہ اور ہفتہ وار چیئر مین واٹر بورڈ اور ایم ڈی واٹر بورڈ کو بھی دی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :