سرگودھا ، نااہل ہونیوالے سابق لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر

جمعرات 19 مارچ 2015 20:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) الیکشن ٹربیونل کی جانب سے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے حکومتی نااہل ہونیوالے سابق رکن قومی اسمبلی نے اپنی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کردی‘ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل فیصل آباد نے پاکستان مسلم لیگ ن سے منتخب سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کو ان کے مد مقابل امیدوار عبداللہ ممتاز کاہلوں کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن جس میں کہا گیا تھا کہ موصوف نے اپنے جو اثاثہ جات الیکشن کمیشن میں جمع کروائے ہیں اس میں تضاد ہے کیونکہ موصوف نے سرگودھا ڈویژن کے ضلع میانوالی کی تحصیل پپلاں میں ایک مل خریدی ہے جس میں سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید‘ محمد ایوب اور میاں منیر احمد حصہ دار ہیں جس کا اثاثہ جات میں کوئی ذکر نہ ہے جس پر الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کے فاضل جج نے سرگودھا کے حلقہ این اے 66 سے سے تعلق رکھنے والے حکومتی رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کو نااہل قرار دیا تھا جس پر سابق رکن قومی اسمبلی نے اپنے تین رکنی سینئر وکلاء کے پینل جس میں خواجہ حارث‘ قاضی مبین اور محمد رشید جنجوعہ شامل ہیں کی مشاورت سے جمعرات کے روز فیصلہ کیخلاف رٹ دائر کردی ہے۔