Live Updates

کوئٹہ،پی ٹی آئی کے اقلیتی رہنماء ڈاکٹر جوزف جان کی سانحہ یوحنا آباد کے ملزمان کی تاحال عدم گرفتاری کی شدید مذمت

جمعرات 19 مارچ 2015 19:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر اور اقلیتی رہنماء ڈاکٹر جوزف جان نے سانحہ یوحنا آباد میں رونما ہونے کے بعد تاحال ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے صوبے کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے دوسری طرف پنجاب پولیس کا کردار تو بالکل نہ ہونے کے برابر ہے واقعہ کے رونما ہونے سے قبل ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے ٹی وی میچ دیکھنے کو انہوں نے مذاق اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ یوحنا آباد کے رونماء ہونے سے پہلے بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور اور پھر پولیس کے گلو بٹوں کے اپنے حق کیلئے پرامن اپنے مظاہرہ کرنیوالے معذور اور نابینا افراد پر پولیس کے تشدد کو بھی پولیس گردی قررا دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور مرکزی حکومت کی مایوس کن کارکردگی اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج پورا ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ملک میں مٹھی بھر شر پسندوں نے پوری قوم کو یر غمال بنا رکھا ہے جن کو انکے کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کوئی ٹھوس اور عملی اقدامات دیکھنے کو نہیں ملتے صرف اور صرف سب کچھ ٹھیک ہے کا الاپ الاپننے والوں کو اپنے اقتدار کو طول اور اپنی تجوریاں بھرنے کی فکر لگی ہوئی ہے انہیں عوامی خدمات اور عوام سے کوئی غرض نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ جو حکمران عوام کو تحفظ فراہم نہ کرسکیں انہیں حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں فوری طور پر انہیں مستعفی ہوجانا چاہئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات