گور و نانک سالانہ تقریبات میں شرکت کے لیے 3ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ،

وزارت داخلہ کی متعلقہ اداروں کو سیکورٹی سخت کرنے کے اقدامات کی ہدایت

جمعرات 19 مارچ 2015 19:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) گور و نانک سالانہ تقریبات میں شرکت کے لیے 3ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع کے باعث وزارت داخلہ نے متعلقہ اداروں کو سیکورٹی سخت کرنے کے اقدامات کی ہدایت کردی ہے ،گرد وارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں سالانہ میلہ گیارہ اپریل سے شروع ہو رہاہے جس میں شرکت کے لیے تین ہزار بھارتی سکھوں نے اپنی خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کو ہدایات کی ہیں کہ وہ سیکورٹی کے معاملات پر کسی صورت کمپرومائز نہ کریں ۔ گردوارہ سالانہ تقریب میں بہترین سیکورٹی فراہم کرنا ہمارا اور ہمارے اداروں کا کام ہے ۔دوسری جانب آن لائن ذرائع کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ سمیت حسن ابدال انتظامیہ نے سالانہ تقریبات گورو نانک کے لیے اپنے حفاظتی اقدامات کرنا شروع کردئیے ہیں ۔ واضح رہے کہ گور و نانک سالانہ تقریبات میں شرکت کے لیے تین ہزار سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کے لیے اسپیشل ترین چلائی جائے گی۔