ہرنائی ،کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر گئی، دم گھٹنے سے دو کان کن جاں بحق

جمعرات 19 مارچ 2015 19:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ضلع ہرنائی کے علاقے شاھرگ کے کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے دو کان کن جاں بحق ہو گئے لیویز ذرائع کے مطابق ضلع ہرنائی کے علاقے شاھرگ کے پی ایم ڈی سی کے کوئلہ کان میں واقعہ پیش آیا جہاں کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دو کان کن دم گھٹنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے جاں بحق کارکن اخترزمان اور منیر زمان سگے بھائی تھے جس کا تعلق سوات سے ہے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال شاھرگ منتقل کر دی گئیں ہے۔

متعلقہ عنوان :