پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور کسٹم کی کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمدکر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا
جمعرات 19 مارچ 2015 19:24
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور کسٹم نے کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمدکر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کموڈر ریحان عزیز خان نے کہا کہ ہمیں اطلاع تھی کہ جرائم پیشہ عناصر شراب اسمگل کرنا چاہتے ہیں۔
خفیہ اطلاعات پر سیکورٹی سخت کردی گئی اور مشکوک لانچ نظر آنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی سمندری حدود میں ہونے والی ہر قسم کی مجرمانہ کارروائیوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔(جاری ہے)
ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس آصف مرغوب صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ ڈائریکٹر انٹیلی جنس کسٹم لطف اللہ ورک کے حکم پر اسمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
رواں سال سے اب تک پاکستان میری ٹائم سیکورٹی انٹیلی جنس اور کسٹم انٹیلی جنس نے مشترکہ کامیاب کارروائیاں کر کے 25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی شراب، ڈیزل اور دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔ انہوں نے پی ایم ایس اے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایس اے کسٹم انٹیلی جنس کیساتھ ملک دشمن عناصر کیخلاف جہاد کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ سیکورٹی پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی لیفٹننٹ کمانڈر واجد نواز نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ اشیاء کو آج کسٹم کے حوالے کردیا گیا۔ آگے کی کارروائی کسٹم حکام کرینگے۔ اس موقع پر حاجی اسلم، کلیم اللہ، فرحت شاہ، ارشد علی، ایم اے خان کسٹم اور پی ایم ایس اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.