متحدہ قومی موومنٹ نصیرآبادکے سینکڑوں عہدیدار کارکنوں کا مستعفی ہوکر بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 19 مارچ 2015 19:20

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ نصیرآبادکے جوائنٹ انچارج محمد اسحاق انجم ابابکی کی قیادت میں سینکڑوں عہدیدار کارکن مستعفی ہوکر بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل مرکزی رہنما میر محمد اسماعیل مینگل کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا شمولیت اختیار کرنے والوں میں سید خادم حسین شاہ پریس سیکریڑی عبدالمالک زہری ڈگری کالج کے یونٹ انچارج محمد ادریس ساسولی ممبر بزرگ رہنمانبی بخش مینگل نصرالله پندرانی سمیت دیگر عہدیدار اور کارکن شامل ہیں اس موقع پر ڈاکڑ خالد خان مینگل ملک محمد ابراہیم مینگل امیرالملک مینگل عصمت الله مینگل سمیت کارکن عہدیدار بھی موجود تھے شمولیت اختیار کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی این پی کے مرکزی رہنما میر محمد اسماعیل مینگل نے کہاکہ ایم کیو ایم سے مستعفی ہوکر بی این پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا فیصلہ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ سردار اختر جان مینگل بلوچستان کی عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سردار اختر جان مینگل بلوچستان کے سائل وسائل کے دفع کرنے کے ساتھ عوام کو پسماندگی سے نکالنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اس لیئے عوام بی این پی کے سیاسی فلسفے کی حمایت کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو آٹھ سو ارب ملنے کے باوجود بلوچستان کی عوام تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں انہوں نے کہاکہ بی این پی نے اپبے دور اقتدار میں نہ صرف ملازمین کی تنخواہوں میں چالیس فیصد اضافہ بلکہ بلوچستان کے سائل وسائل کی مکمل حمایت کی ہے اور کہاکہ اب بلوچستان کے سائل وسائل کو کوڑیوں کے داموں غیروں کے ہاتھوں فروخت کرکے عوام کو پسماندگی کی دیوار سے لگانے کی مذموم کوشیش کی جارہی ہے