کراچی، صاف ستھرے سرسبز ماحول کے قیام میں غفلت اور لاپراہی برداشت نہیں کی جائیگی ،عبدالراشد خان

جمعرات 19 مارچ 2015 18:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی اور آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات عمل میں لانے کا اعلان ضلعی حدود میں کوڑا کرکٹ پھیلانے ،کچرے کو آگ لگانے اور درختوں اور پودوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا نے کے ساتھ آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں انہوں نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی ،تجاوزات ،وال چاکنگ کے خاتمے کے ساتھ ضلع کورنگی کو سرسبز بنا نے کے حوالے سے جاری اقدامات کو تیز کیا جائے انہوں نے کہاکہ عوامی خدمات کے حوالے سے انتظامات میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تینوں زون کے سربراہان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ اپنی محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر علاقائی ترقی اور صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنائیں اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر درپیش عوامی مسائل کا خاتمہ یقینی بنا ئیں صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے انتظامات بہتر بنا نے کے ساتھ آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے کوڑا کرکٹ پھیلانے اور اسے آگ لگانے کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :