تعلیمی سال کے آغاز پر اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ اسکولز میں داخل کرکے مستقبل کور وشن و تابناک بنائیں ،مشک سرآپ راوت خان زہری

جمعرات 19 مارچ 2015 17:49

زہری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) چیئرمین یونین کونسل مشک سرآپ راوت خان زہری ۔مسلم لیگ (ن)کے رہنماء امان اللہ نیچاری نے اپنے بیان میں والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ تعلیمی سال کے آغاز پر اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ اسکولز میں داخل کرکے ۔ ان کے مستقبل کور وشن و تابناک بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بچوں کی پوری زندگی کو ضائع کرنے کی بجائے انہیں آج سے تعلیمی کی زیور سے آراستہ کریں ۔ اس کے لئے والدین پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھی اپنے بچوں کو ہرصورت مین اسکولز میں داخلہ کروا کر انہیں علمی مستقبل دیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے بھی داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولز میں داخلہ کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :