سب ڈویژن صحبت پور پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کی کابینہ سب ڈویژن صحبت پور کے دفتر میں تشکیل دے دی گئی

جمعرات 19 مارچ 2015 17:47

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاکستان واپڈاہائیڈرو یونین سب ڈویژن صحبت پور کی نئی کابینہ منتخب چےئرمین دیدار حسین کنرانی، وائس چےئرمین نیاز احمد بروہی ، جنرل سیکر ٹری کوڑا خان سولنگی نامزد تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن صحبت پور پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کی کابینہ سب ڈویژن صحبت پور کے دفتر میں تشکیل دے دی گئی اس میں واپڈا ہائیڈرو یونین کے مزدوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تمام مزدوروں کے باہمی اتفاق ِ رائے سے دیدار حسین کنرانی چےئرمین، نیاز احمد بروہی وائس چےئر مین ، کوڑا خان سولنگی جنرل سیکر ٹری اور اما م بخش ٹانوری جوائنٹ سیکر ٹری منتخب ہوگئے اس موقع پر نئے منتخب چےئرمین دیدار حسین کنرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے مزدور بھائیوں نے مجھ پر جس طرح اعتماد کا اظہار کیا میں ان کا مشکور ہوں اور میں اپنے مزدور بھائیوں کے ہو جائے حقوق کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے مزدوروں کے ساتھ زیادتی کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے ۔ اس موقع پر بابو بہلیل خان کنرانی ، حوران خان کنرانی ، نادر شاہ ، خالد حسین ودیگر مزدوروں نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے منتخب چےئرمین دیدار حسین کنرانی اور ان کی کابینہ مزدوروں کے مسا ئل کے حل کے لئے جدوجہد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :