پشاور، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس و یوتھ آفیئر ز کے زیر اہتمام ایڈوینچر سپورٹس کاانعقاد
جمعرات 19 مارچ 2015 17:47
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس و یوتھ آفیئر ز کے تعاون سے پاک خیبریوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام وینچر دی ایڈوینچر پروگرام کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ، پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا یوتھ کا ملم جبہ سکینگ فیسٹول ایڈوینچر سپورٹس میں خصوصی شرکت ، سکینگ مقابلوں میں خواتین کیٹگری میں اروبا نے پہلی ، نذرانہ نے دوسری اور وجیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ میل میں مبشر اسلام نے پہلی راخیل نے دوسری اور ارشد عالم نے تیسری پوزیشن حاصل اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ آفیئر ارشد حسین مہمان خصوصی تھے ۔
ان کے ہمراہ چیئر مین پاک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن عمیر جمال ،صدر مبشر اسلام سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس و یوتھ آفیئرز کے تعاون سے پاک خیبریوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام وینچر ڈی ایڈوینچر پروگرام کے سلسلے میں خیبرپختونخوا کے30 سے زائد نوجوانوں نے ملم جبہ سکینگ فیسٹول میں شرکت کی جہاں پر ان کو پہلے روز سکینگ کی حوالے سے خصوصی ٹریننگ دی گئی جس کے بعد ان کے آپس میں مقابلے کرائے گئے جس میں خواتین کیٹگری میں اروبا جبکہ میل میں مبشر اسلام نے کامیابی حاصل کی ، پروگرام کے دوسرے دن ان تمام ممبرز کو چار گروپس میں تقسیم کیاگیا اور ڈرامہ تھیٹر کے مختلف تھیم پر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس میں دہشت گردی کے خاتمے میں نوجوانوں کا کردارتھیم نے پہلی پوزیشن ، خواتین کی ایجوکیشن نے دوسری اور سوشل میڈیا سکینڈل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.