پروموٹنگ گرلز ایجوکیشن کی جانب سے خضدار کے مختلف گرلز اسکولز میں شجر کاری کی گئی

جمعرات 19 مارچ 2015 17:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) پروموٹنگ گرلز ایجوکیشن کی جانب سے خضدار کے مختلف گرلز اسکولز میں شجر کاری کی گئی ۔ اس موقع پر ڈی او ایجوکیشن غلام فاطمہ ۔ پی جی ای بی کے فوکل پرسن تنویراحمد کرد ۔ پی جی ای بی انجینئر ہدایت اللہ زہری سائٹ انجینئر خضدار نجیب اللہ بھی موجود تھے ۔انہوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول خیراوہ ۔ پرائمری اسکول مینگل آباد میں سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں شجر کاری کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی او ایجوکیشن غلام فاطمہ پی جی ای بی خضدار کے فوکل پرسن تنویراحمد کرد نے اسکولز کے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شجرکاری نیم زندگی ہے جس سے ماحولیات اور فضاء کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے ۔ اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے بچے و بچیاں بھی اپنے اسکولز اور گھر وں میں ایک ایک پودیٰ لگا کر اس صدقہ جاریہ کا حصہ بنیں ۔انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ امسال اسکولز سمیت ہر جگہ بڑے پیمانے پر شجر کاری ہورہی ہے ۔ جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ۔