آنکھوں کی بڑھتی ہوئی بیماریاں آئی آئی آر اوفری آئی کیمپس لگائے گی،ڈکٹر عبدہ عتین

جمعرات 19 مارچ 2015 17:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پسماندہ اور دور دراز علاقوں میںآ نکھوں کی بڑھتی ہوئی بیماریوں کے پیش نظر آئی آئی آر او جڑانوالہ میں تین دن کیلئے فری آئی کیمپ اور فری آئی اپریشن کیمپ کا جلد انعقاد کرے گی۔رابطہ عالم اسلامی ، انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کے ریجنل ڈائریکٹرشیخ ڈا کٹر عبدہ بن محمد ابراہیم عتین نے جمعرات کو راولپنڈی گلف میڈیکل سینٹر میں منعقدہ ہلیتھ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی آر اوپنجاب کے دوردراز اضلاع میں بڑھتی ہوئی متعدی اور دیگر بیماریوں کی روک تھام کیلئے جلد ہی مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپ اور فری آئی اپریشن کیمپ کا انعقاد کرے گی ۔

اس موقع ڈپٹی ڈائریکٹر رابطہ محمد جاوید بٹ ،ہیلتھ کمیٹی کے آرگنائزر منظم صادق ، ڈاکٹر ضیاء اللہ خان، ڈاکٹر اعجاز اسلم،ڈاکٹر شائستہ سمیت بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں موجود مختلف سیاسی، سماجی اور دیگر طبقات کے مطالبہ پر کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا جہاں ماہر اور سینئر ڈاکٹر مریضوں کی تشخیص کے ساتھ ساتھ انہیں بلامعاوضہ ادویات بھی فراہم کریں گے اوراپریشن بھی کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی ،ا نٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی زیر سرپرستی سعودی عوام اور حکومت کے تعاون سے بلا امتیاز دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سفاتخانہ خادم الحرمین الشریفین آئی آئی آر او کی رفاعی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا ہے اور اس سلسلے کے ہر کام میں عملی طور پر شامل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ صحت کے میدان میں آئی آئی آر او مختلف پراجیکٹ پر غور کررہا ہے جن پر جلد ہی عمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میڈیکل کیمپ کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔جلدہی جڑانوالہ کی عوا م کو یہ سہولت حاصل ہوگی انشاء اللہ۔