یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے دوسرے نوجوان بابر نعمان کو سپرد خاک کر دیا گیا

جمعرات 19 مارچ 2015 17:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)یوحنا آباد میں زندہ جلائے جانے والے دوسرے نوجوان بابر نعمان کو سرگودھا کے علاقے جھاوریاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بابر نعمان کی نماز جنازہ میں ڈی سی او ، ڈی پی او سرگودھا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ‘ شاہ پور روڈ کو پولیس نے بند کر دیا علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی ۔ نماز جنازہ کے بعد بابر نعمان کی میت کو پولیس کی سیکورٹی میں قبرستان لے جایا گیا جہاں اس کی تدفین کر دی گئی۔