Live Updates

ننکانہ صاحب کے عوامی کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان جوڈیشل کمیشن کی ضد چھوڑ دیں ‘ سیاسی پختگی کا مظاہرہ کریں ‘احسن اقبال

جمعرات 19 مارچ 2015 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب کے عوامی کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان جوڈیشل کمیشن کی ضد چھوڑ دیں اور سیاسی پختگی کا مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ تحریک انصاف کو عوامی مینڈیٹ تسلیم کرنا چاہئے، الیکشن 2018ء میں ہی ہوں گے، خان صاحب تاریخوں پر تاریخیں دیتے رہیں گے تاہم دونوں جماعتیں 2018ء میں ہی عوامی عدالت میں پیش ہوں گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے تیزی سے کام کررہے ہیں، چاروں صوبوں میں منصوبے شروع کئے جائیں گے، تمام صوبائی حکومتوں کو بہتری کیلئے کام کرنا چاہئے، گوادر ایئرپورٹ کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :