آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات ‘ ضرب عضب اور کراچی میں امن وامان کے حوالے سے تبادلہ خیال

جمعرات 19 مارچ 2015 17:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں امن کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم ہاوٴس اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان کی صورت حال، آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت اور جنوبی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی آبائی علاقوں میں واپسی سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں کراچی میں امن کے قیام کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن اور اس کے اثرات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :