ایم کیو ایم صولت مرزا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی صفائی کیلئے اپنے آپ کو میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کرے ‘عوامی نیشنل پارٹی

جمعرات 19 مارچ 2015 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم صولت مرزا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی صفائی کیلئے اپنے آپ کو میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کرے ‘الزامات ایم کیو ایم کے لئے بد نما داغ ہیں ‘ صولت مرزا کے بیانات کی تحقیقات ضرور ی ہیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے فاٹا کے صدارتی انتخابات کے لئے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اچھا طریقہ کار اپنایا تھا جس کے تحت قومی اسمبلی کا ممبر ایک ووٹ دے سکتا تھا۔

(جاری ہے)

فاٹا کے عوام نے صدارتی آرڈیننس کو سراہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں وقت کا تعین ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم صولت مرزا کے بیانات کی روشنی میں اپنے آپ کو عوام اور میڈیا کے سامنے صفائی کے لئے پیش کرے۔ یہ الزامات ایم کیو ایم کے لئے بدنما داغ ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات سے سیاست اور سیاسی جماعتوں پر فرق پڑتا ہے۔ ایم کیو ایم اپنے آپ کو اندر سے جرائم پیشہ افراد سے صاف کرے۔ صولت مرزا کے بیانات کی تحقیقات ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :