بلد یاتی انتخابات حکمرانوں کے خلاف یوم حساب ثابت ہو نگے ‘ پنجاب کے حکمرانوں کی بلدیاتی انتخابات میں مزید رکاوٹیں جمہوریت اور عوامی دشمنی ہو گی‘مک مکاؤ اور ذاتی مفادات کی سیاست کر نیوالوں کو عوام برداشت نہیں کر ینگے ملک میں عوام کی حکمرانی کیلئے جد وجہد کر رہے ہیں
تحر یک انصاف کے مرکزی رہنماء چوہدری محمد سرور کی آئی ایس ایف کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 19 مارچ 2015 17:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سا بق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بلد یاتی انتخابات حکمرانوں کے خلاف یوم حساب ثابت ہو نگے ‘پنجاب کے حکمرانوں کی بلدیاتی انتخابات میں مزید رکاوٹیں جمہوریت اور عوامی دشمنی ہو گی‘مک مکاؤ اور ذاتی مفادات کی سیاست کر نیوالوں کو عوام برداشت نہیں کر ینگے ‘ہم ملک میں عوام کی حکمرانی کیلئے جد وجہد کر رہے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کی کا میابی نوشتہ دیوار ہے ۔
وہ جمعرات کو یہاں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مر کزی صدر فر خ حیبب ‘صوبائی صدر وقاص افتخار بٹ ‘عمیر شوکت ‘حما د اعوان ’طلحہ ہاشمی اور گلر یز اقبال سمیت دیگر ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سا بق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکمران جمہو ریت کے نعرے تو لگاتے ہیں مگر ان کا رویہ اور اقدامات غیر جمہو ری اور آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں جسکی وجہ سے حکمران جب سے اقتدار میں آئے ہیں بلدیاتی انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے اور بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کا منشور عوامی امنگوں کے مطابق ہو گا اور تحر یک انصاف کے منتخب عوامی نمائندے عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل کر نے کیلئے دن رات کام کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کی طر ح پنجاب کے عوام بھی عمران خان کے ساتھ ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کی کا میابی یقینی ہے اور جو لوگ کئی سالوں سے ملکی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں عوام بلدیاتی انتخابات میں عوام دشمن پا لیساں اور سوچ رکھنے والوں کونشان عبرت بنادیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.