رینجرز کا ایم کیوایم کے دودفاتر پر چھاپہ ، سیکٹرانچارج سمیت پانچ کارکن گرفتار

جمعرات 19 مارچ 2015 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے دومختلف دفاتر پر چھاپوں کے دوران ایم کیوایم کے سیکٹر انچار ج سمیت پانچ کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ جمعرات کو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کورنگی سیکٹر میں ایم کیوایم کے دفترپر چھاپہ مارا جس دوران وہاں موجود چار کارکنان کو حراست میں لے لیاگیا جن میں شکیل اور عابد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ زیرحراست کارکنان کا تعلق کورنگی سیکٹر زمان ٹاین سے ہے تاہم برآمدگی سے متعلق معلومات نہیں مل سکیں۔دوسری طرف نیوکراچی کے علاقے میں چھاپہ مارکارروائی کے ددوران رینجرز نے ایم کیوایم کے سیکٹر انچارج علی رضاکو حراست میں لے لیاہے۔ ذرائع کے مطابق علی رضاکو گرفتارکرکے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔رینجرز ذرائع نے بتایاکہ ٹارگٹ کلنگ سے متعلق خفیہ معلومات کی بناء پر علی رضاسے پوچھ گچھ کی جائے گی ، اگر وہ ملوث پائے گئے تو قانونی کارروائی کریں گے۔