کالعدم تحریک طالبان کی حالیہ امریکی ڈرون حملے میں اپنے کمانڈر خاورے محسود کی دو ساتھیوں سمیت ہلاکت کی تصدیق

جمعرات 19 مارچ 2015 17:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) کالعدم تحریک طالبان نے کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدکے قریب امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر خاورے محسود اور دیگر 2ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔جمعرات کو کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان نے ایک بیا ن میں تصدیق کی کہ کرم ایجنسی کے علاقے شیبک میں پاک افغان سرحد کے قریب ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر خاورے محسودا ور دیگر 2 ارکان ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

خاورے محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل سروغہ سے تھاجو کالعدم تحریک طالبان کے سابق براہ حکیم اللہ محسود کا انتہائی قریبی اور ذاتی محافظ تھا۔تحریک طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خاورے محسود 18مارچ کو کرم ایجنسی کے علاقے شیبک میں اپنے دیگر دو ساتھیوں صالح محمد داور الیاس تالوراور طارق داور الیاس عمر کے ہمراہ مارا گیا ۔صالح محمد داور الیاس تالورا کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تاپائی جبکہ طارق داور الیاس کا تعلق ہمزوری گاؤں سے تھا۔

متعلقہ عنوان :