صدر اور وزیراعظم سے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی الگ الگ ملاقاتیں

جمعرات 19 مارچ 2015 17:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ، اس دوران پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، صدر اور وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے پر ایئرچیف مارشل سہیل امان کو مبارکباد دی اور نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین سے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاک فضائیہ ان کی صلاحیتوں اور قائدانہ خوبیوں سے مستفید ہوگی۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیراعظم ہاؤس میں پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے انہیں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاک فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ فضائیہ کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے نئی ذمہ داریاں سونپنے پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :