اسلام آباد: 23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید

جمعرات 19 مارچ 2015 17:10

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء) : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کے 23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ کئی برس کے بعد 23 مارچ کی پریڈ کا انعقاد ہو رہا ہے جو پاکستان کیلئے انتہائی خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

پریڈ کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں، 23 مارچ کو افواج پاکستان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔