آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں نیشنل بنک اور پی آئی اے کی سیمی فائنل میں فتح

جمعرات 19 مارچ 2015 17:09

آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں نیشنل بنک اور پی آئی اے کی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر کھیلے گئے آٹھواں آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں پی آئی اے کی ٹیم نے مد مقابل خیبر پختونخواہ پولیس کی ٹیم کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا کھیل کے دوران ابتداء ہی سے پی آئی اے کی ٹیم کے پی کے پولیس کے گول پوسٹ کا مکمل گھیراؤ رکھا اور وقفے وقفے سے حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں پی آئی اے کی جانب سے ذیشان نے 3جبکہ وسیم ،نوید اور جبار سنیئر نے ایک ایک گول اسکور کئے ،کے پی کے پولیس کا واحد گول دوسرے ہاف میں منیب نے پنالٹی کسک پر کیا کے پی کے پولیس کی ٹیم دوسرے میچوں کی نسبت کوئی خاص کھیل پیش نہ کرسکی ۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیشنل بنک کی ٹیم نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اور ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم کراچی یونائٹیڈ کو 1-0سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی کھیل کے دوران نیشنل بنک کی جانب سے 42ویں منٹ پر منیر نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا جبکہ کے دوران کراچی یونائٹیڈ نے گول کرنے کے کئی آسان مواقع ضائع کئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ملیر کے معروف سماجی رہنماء سلیم قادری سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر معروف سماجی رہنماء امیر محمد خان ،ضمیر السلام ،ایم اے خالد ،رئیس احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ریفری کے فرائض عبدالغفور بلوچ ،نصیر بلوچ ،خالد ممتاز جمی ،عمر بلوچ اور سراج الدین طالب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :