دریائے چناب میں 2 روز پہلے ڈوبنے والے پولیس اہلکار کی لاش 24 گھنٹے بعد دریا سے نکال لی گئی

جمعرات 19 مارچ 2015 17:07

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) دریائے چناب میں 2 روز پہلے ڈوبنے والے پولیس اہلکار کی لاش 24 گھنٹے بعد دریا سے نکال لی گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دو روز قبل دریائے چناب میں محمد پور گھوٹہ کے مقام پر قاسم بیلہ کا رہائشی 55 سالہ پنجاب پولیس کا ملازم منظور احمد نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی اور دریا میں چھلانگ لگا دی منظور احمد تقریبا 6 ماہ قبل ٹریفک حادثے میں اپاہج ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اسے اپنے محکمہ کی جانب سے ملازمت کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈوبنے والا شخص پنجاب پولیس میں بطور مستری کام کر رہا تھا۔دوسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری رہا اور آخر کار اس کی لاش کو نکال لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :