آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کراچی آپریشن میں جرائم پیشہ افراد اور ٹارگٹ کلر کی گرفتاری کے اقدام کی تعریف

جمعرات 19 مارچ 2015 17:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کراچی آپریشن میں جرائم پیشہ افراد اور ٹارگٹ کلر کی گرفتاری کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں امن لانا حکومتوں کی ذمہ داری ہے‘ کسی کو آپریشن پر شک نہیں ہونا چاہیے ‘ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ نہیں ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا اور عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں ہو رہا ہے ‘ کسی کو اس پر شک نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن میں جرائم پیشہ افراد ‘ ٹارگٹ کلر کا پکڑنا درست ہے‘ رینجر کی کارروائیوں سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ نہیں ہونے چاہئیں۔ ایم کیو ایم نے صولت مرزا کو اپنا کارکن ماننے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کا میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :