لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کی ضمانت کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی
جمعرات 19 مارچ 2015 16:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے مرکزی کردار گلو بٹ کی ضمانت کیلئے دائر درخواست پراعتراض عائد کرکے مسترد کردی ۔ جمعہ کو گلوبٹ کی جانب کی جانب سے دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اسے اقدام قتل کی دفعات میں باعزت بری کردیا تھا جبکہ اسے معمولی دفعات کے تحت گیارہ سال کی سزا سنائی گئی جرم معمولی نوعیت کا تھا، جس پر انسداد دہشت گردی کی دفعات لاگو نہیں ہوتیں۔
عدالت انسدادِ دہشت گردی کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔گلو بٹ کی درخواست پر ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی گلو بٹ کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی جو واپس لے لی گئی موجودہ درخواست کے ساتھ پہلی درخواست کے حوالے سے عدالتی فیصلے کی کاپی لگائی جائے۔(جاری ہے)
گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر گیارہ سال قید کی سزا سنائی تھی، سزا کے خلاف گلو بٹ نے ہائیکورٹ میں اپیل بھی دائر کرررکھی ہے۔
واضح رہے کہ گلوبٹ کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ ماہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر پولیس آپریشن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے جرم میں 11 سال اور 3 ماہ قید بامشقت اور ایک لاکھ 11 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.