وزیراعظم کا خسرو بختیار کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس،مرحوم کے ایصال ثواب کی دعا

جمعرات 19 مارچ 2015 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کا خسرو بختیار کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس،مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے خسرو بختیار کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی۔ خسرو بختیار کے والد سینئر سیاستدان رکن الدین عالم گزشتہ روزانتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :