مارگلہ پہاڑیوں سے اعلی قسم کا شہد تیار کرنے کے لئے پی اے آر سی اور سی ڈی اے کے درمیان یادداشتی معاہدہ

جمعرات 19 مارچ 2015 16:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل )پی اے آر سی ( اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی)سی ڈی اے( نے جمعرات کو یہاں ایک یادداشتی معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت دونوں ادارے ماگلہ کی پہاڑیوں میں اعلی قسم کا شہد تیار کرنے کے لئے تعاون کریں گے۔ معاہدے پر پی اے آر سی کے سیکرٹری محمد طارق اور سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں دستخط کئے۔

اس موقع پر پی اے آر سی کے ممبر کوآرڈینیشن ڈاکٹر منیر گورایا، ڈائریکٹرز سردار غلام مصطفی، ڈاکٹر راشد محمود، فلک ناز کے علاوہ سی ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ماحولیات افتخار اعوان، ڈائریکٹر سٹاف ٹو چیئرمین اعجاز احمد باجواہ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ رمضان سجاد اور دونوں اداروں کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت دونوں ادارے مارگلہ پہاڑیوں سے اعلی قسم کو شہد تیار کرنے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے اور ماگلہ پہاڑیوں مسگس بانی کے شعبے سے وابستہ لوگوں میں ایک نیٹ ورک بنائیں گے۔

مارگلہ سے حاصل ہونے والا شہد سی ڈی اے کو اسی نرخ پر فراہم کیا جائے گا جس نرخ پر پی اے آر سی یا قومی زرعی تحقیقاتی مرکز )این اے آر سی(کے ملازمین کو فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دونوں ادارے مارگلہ میں شہد کی مکھیاں پانے کا عملی مظاہرہ کریں گی تاکہ لوگوں میں مگس بانی سے متعلق آگاہی پیدا کی جاسکے اور اس کے نتیجے میں پھل اور سبزیوں کو پہنچنے والے فوائد سے ان کو آگاہ کیا جائے۔ یہ معاہدہ پانچ سال کے لئے کارآمد رہے گا۔ معاہدے کی مزید تفصیلات طے کرنے اور اس پر عملدرامد کے لئے دنوں ادارے فوکل پرسن منتخب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :