سرگودھا، دھوکہ دہی اور فراڈ کے 8 مختلف واقعات میں شہریوں کو 19 لاکھ 90 ہزار روپے مالیتی چیک دیکر رقم ہتھیالی گئی‘

جمعرات 19 مارچ 2015 16:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) دھوکہ دہی اور فراڈ کے 8 مختلف واقعات میں شہریوں کو 19 لاکھ 90 ہزار روپے مالیتی چیک دیکر رقم ہتھیالی گئی‘ تفصیلات کے مطابق 125 شمالی کے رہائشی قمر جاوید کو محمد علی نے تین لاکھ روپے مالیتی چیک دیکر رقم خرد برد کرلی 81 شمالی کے امیر باز کو اسماعیل نے 5 لاکھ 90 ہزار کا چیک دیا جو بنک سے کیش نہ ہوسکا‘ اسلام آباد کے رہائشی افتخار حسین کو محمد اسلم نے دو لاکھ 32 ہزار روپے مالیتی چیک دیا جو بنک نے قبول نہ کیا‘ چھنی محمد قاضی کے محمد اسلم سے دھوکہ دہی سے آفتاب نے 70 ہزار روپے بٹور لئے‘ نبی شاہ بالا کے سید ضیغم عباس نے امانت کے طور پر محمد گلزار وغیرہ 5 افراد کو 6 لاکھ روپے دیئے ہوئے تھے جو دھوکہ دہی سے گلزار وغیرہ نے خرد برد کرلئے‘ اسی طرح چک پنڈی کے سیف اللہ کو محمد سعید نے 8 سو بوری منجی سے محروم کردیا جبکہ 134 شمالی کے محمد ممتاز نے محمد سلیمان کو دو بھینسیں امانت کے طور پر دی ہوئی تھیں جو سلیمان نے دھوکہ دہی سے خرد برد کرلیں متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔