سرگودھا میں بڑھتی ہوئی چوری کی 9 وارداتوں میں 22 لاکھ 45 ہزار 500 روپے مالیت کے قیمتی سامان سے شہریوں کو محروم کردیا گیا

جمعرات 19 مارچ 2015 16:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) سرگودھا میں بڑھتی ہوئی چوری کی 9 وارداتوں میں 22 لاکھ 45 ہزار 500 روپے مالیت کے قیمتی سامان سے شہریوں کو محروم کردیا گیا‘ تفصیلات کے مطابق مہر کالونی کے رہائشی نبیل کا موٹر سائیکل نامعلوم چور ہلال احمر ہسپتال کے باہر سے چوری کرکے لے گئے‘ 109 جنوبی کے رہائشی رانا محمد جمیل کے ڈیرہ سے مقبول وغیرہ 17 لاکھ 85 ہزار روپے مالیتی ٹریکٹر اور دیگر گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے‘ بشیر کالونی کے محمد عاطف شہزاد کی دکان سے دو نامعلوم چور 48 ہزار روپے مالیتی گلیکسی کا موبائل چوری کرکے لے گئے‘ شیخ پور کے علاقہ سے محمد امیر‘ رمضان وغیرہ تین افراد 15 ہزار روپے مالیتی درخت چوری کاٹ کر لے گئے‘ بلال کالونی کے محمد اشرف کے گھر کے باہر سے محمد اسلام وغیرہ تین افراد 70 ہزار روپے مالیتی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے‘ اسی طرح 132 جنوبی کے محمد اقبال کے ڈیرہ سے امتیاز وغیرہ دو افراد 80 ہزار روپے مالیتی بھینس کھول کر لے گئے‘ صاحب بلوچاں کے رہائشی اخلاق احمد کا 1 لاکھ 25 ہزار روپے مالیتی موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے‘ جبکہ غوث محمد والہ کے علاقہ کے رہائشی محمد شہباز کے کنو کے باغ سے منظور وغیرہ دو افراد 1 لاکھ روپے مالیتی کنو چوری توڑ کر لے گئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔