کنو کی فصل کو نقصان پہنچنے پر پراجیکٹ ملازمین کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

جمعرات 19 مارچ 2015 16:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) کنو کی فصل کو نقصان پہنچنے پر پراجیکٹ ملازمین کیخلاف کاروائی کا فیصلہ‘ آئندہ سال سے بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے کنو کی فصل کی دیکھ بھال کی جائیگی ذرائع کے مطابق محکمہ صوبائی وزیر محکمہ زراعت فرخ جاوید نے کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد آصف کو مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈویژن کی مختلف جگہوں پر کنو کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات ناقص اور کسانوں کو صحیح طور پر آگاہی فراہمی میں ناکام رہے ہیں جس پر اٹھائے جانیوالے اقدامات بالخصوص مختلف پراجیکٹس پر کام کرنیوالے ملازمین کیخلاف کاروائی کی جائے کیونکہ وہ کسانوں کو کنو کی فصل کے موقع پر نقصانات کے ازالے سمیت دیگر ہدایات پہنچانے میں ناکام رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ صوبائی وزیر زراعت فرخ جاوید نے کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال کنو کی فصل کی دیکھ بھال کیلئے انٹرنیشنل معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے فصل کی تیاری کی جائیگی تاکہ کنو کی فصل کو ہونیوالے نقصانات سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :