فیصل آباد،مختلف واقعات میں دو بھائیوں سمیت تین افرادکو نوسر بازوں نے نشہ آور چائے پلا کر لوٹ لیا

جمعرات 19 مارچ 2015 16:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) مختلف واقعات میں دو بھائیوں سمیت تین افرادکو نوسر بازوں نے نشہ آور چائے پلا کر لوٹ لیا ،حالت نازک ہونے پر ہسپتال منتقل ،تفصیلات کے مطابق خانیوال کے رہائشی دو بھائی غلام عباس ،حیدر علی فیصل آباد میں رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کیلئے آئے تھے آج صبح بکر منڈی چوک میں نامعلوم افراد نے نشہ آور چائے پلا کر ستائیس ہزار روپے ہتھیا لئے جبکہ تھانہ سول لائن کے علاقہ لاری اڈا سٹینڈ نمبر 40پر نوسر بازوں نے نامعلوم شخص کونشہ آور بسکٹ کھلا کر لوٹ لیا ،متاثرہ افراد کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :