سید صبغت اللہ ثانی المعروف سورھ بادشاہ کا 72 واں یوم شہادت کل عقیدت واحترام سے منایا جائے گا
جمعرات 19 مارچ 2015 16:36
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) وطن یا کفن آزادی یا موت کے نعرہ کو عملی جامہ پہنا کر انگریز سرکار کے خلاف تحریک کے سربراہ سید صبغت اللہ ثانی المعروف سورھ بادشاہ کا 72 واں یوم شہادت 20 مارچ 2015ء کو عقیدت واحترام سے منایا جائے گا، اسلام کی سربلندی کی خاطر انگریز سامراج کے خلاف جنگ کا آغاز کیا، انگریزی سرکار کے سابقہ دور میں 183.29 سے 187.47 میں حروں کے خلاف ظلم وستم کئے، قید وبند کیا، مریدوں کے بچوں، خواتین کو بھوکا پیاسا والدین کے سامنے اذیت دیکر شہید کیاگیا۔
انگریز سرکار نے 1930ء کو اسلحہ وبارود رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے مختلف جیلوں میں رکھا گیا، اس وقت کے وکیل قائداعظم محمد علی جناح نے پیروی کرتے ہوئے تمام الزامات کو جھوٹا ثابت کیا۔(جاری ہے)
6 سال تک مختلف جیلوں میں رکھا گیا۔ ان کی رہائی کے بعد سانگھڑ کے نزدیک تاریخی مقام گڑنگ بنگلو کو ہیڈ کوارٹر بناکر اپنے جاں نثار مریدوں غازیوں کی بھرتی کا آغاز کیا۔
ان کی نگرانی خود کی۔ انگریز سرکار نے پلاننگ کی کہ ہندوؤں پر حملہ کیا جائے جس کا الزام ان کے غازیوں پر لگایا جائے۔ ایسی خفیہ اطلاع پر آپ نے ہندوؤں کی مکمل جان ومال کی حفاظت کی، آپ کو انگریز سرکار نے پیغام دیا کہ اگر آپ معافی مانگ لیں قید سے رہا کردیا جائے گالیکن انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ کافروں سے معافی نہیں اللہ اور اس کے رسول سے مانگوں گا جس پر انگریز سرکار نے سورھ بادشاہ پر بغاوت کا مقدمہ درج کرکے 20 مارچ 1943ء کو حیدرآباد جیل میں پھانسی دی گئی جن کی قبر کو آج تک چھاپای گیا۔ آج سندھ کے مختلف اضلاع میں ان کا یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.