لاہور : سزائے موت کے دو مفرور ملزمان نے گرفتاری دے دی، ڈر تھا کہ ماورائے عدالت قتل نہ کیے جائیں، ملزمان کا بیان

جمعرات 19 مارچ 2015 16:32

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ میں قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا پانے والے دو مفرور مجرموں نے پولیس کو گرفتاری دے دی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں مجرموں نے 2008 ء میں جائیداد کے تنازعے پر ایک شخص کو قتل کیا تھا ، جرم ثابت ہونے پر قصور کی عدالت نے 2010 ء میں سزائے موت سنائی تھی، مجرم زاہد اور صابر 5 سال تک فرار رہے تاہم آج عدالت کے سامنے پولیس کو دونوں مجرموں نے گرفتاری دے دی، دونوں مجرموں کا کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے گرفتاری اس لیے دے رہے ہیں تا کہ ماورائے عدالت قتل نہ کیے جائیں.

متعلقہ عنوان :