ای سی سی نے نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2015 ‘ گندم کی بر آمد کے دور انیہ میں پنجاب اور سندھ کیلئے ایک ماہ ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی

جمعرات 19 مارچ 2015 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2015 ‘ گندم کی بر آمد کے دور انیہ میں پنجاب اور سندھ کیلئے ایک ماہ ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت جمعرات کو ہوا ۔

(جاری ہے)

ای سی سی نے نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2015کی منظوری دی اجلاس کے دور ان گندم اور گندم کی مصنوعات کی درآمد پر 25فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر نے کا فیصلہ کیا گیا کمیٹی نے گندم کی بر آمد کے دور انیہ میں دونوں صوبوں پنجاب اور سندھ کیلئے ایک ماہ ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دی پنجاب کیلئے گندم کی بر آمد کا دورانیہ پندرہ اپریل سے پندرہ مئی جبکہ سندھ کیلئے 31مارچ سے تیس اپریل تک ہوگا اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہاٹ رولڈ مصنوعات پائپس اور اس نوعیت کی تمام برآمد شدہ مصنوعات پر 12.5فیصد لیوی عائد کر نے کی منظوری بھی دی ای سی سی کے اجلاس میں پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے رقم جاری کر نے کی منظوری بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :