لاہور: نظام بچانا چاہتے تھے، متحدہ کے جرائم نہیں، قمر زمان کائرہ

جمعرات 19 مارچ 2015 16:19

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء) : ۔پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی متحدہ قومی موومنٹ کو ایک اہم سیاسی قوت تصور کرتی ہے تاہم پیپلز پارٹی نے متحدہ کا ساتھ ہمیشہ جمہوری نظام کی بقا کیلئے دیا نہ کہ متحدہ کے جرائم کو بچانے کیلئے۔

(جاری ہے)

متحدہ کو اپنے گھر پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ کراچی میں جاری آپریشن متحدہ کی ہی خواہش پر شروع کیا گیا تھا، امن کے قیام کیلئے شہر میں آپریشن کا جاری رہنا نہایت ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز حکام کو میڈیا پر آنے کی بجائے تمام معلومات حکومت کو فراہم کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :