کاروں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر پر اضافی ٹیکس سے کاروبار تباہ ہوگیا،موٹر ڈیلرز

جمعرات 19 مارچ 2015 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ مالی سال 2015 ء کے بجٹ میں عائد کردہ ٹیکس سے پاکستان بھر کے کار ڈیلروں کا کاروبارتباہ ہو گیا ہے،وفاقی حکومت کے نئے ٹیکسزکو بلوچستان ،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان حکومت نے نافذکرنے سے انکار کردیا اور صرف سندھ میں اس قانون پراطلاق کیلئے دباوٴ ڈالا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اضافی ٹیکس عائد ہونے سے صرف سندھ حکومت کو گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی مد میں حاصل ہونیوالی آمدنی میں 70فیصد تک کمی واقع ہو گی، اس طرح سندھ حکومت کو سالانہ 20ارب روپے کا خسارہ اٹھانا پڑیگا۔ لہٰذا حکومت اس ظالمانہ ٹیکس کو فوری طور پر واپس لے اور استعمال شدہ تما م گاڑیوں کی ایج لمٹ پانچ سال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :