رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ، زرعی قرضوں کی تقسیم بڑھ کر 288 ارب روپے ہوگئی

جمعرات 19 مارچ 2015 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) مالی سال 2015ء کے ابتدائی 8مہینوں میں زرعی قرضوں کی تقسیم بڑھ کر288ارب روپے ہوگئی ہیں۔ رواں مالی سال جولائی تا فروری 2015کے ابتدائی 8مہینوں کے دوران بینکوں نے 288ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم کئے جو 500ارب روپے کے مجموعی سالانہ ہدف کا 57.8فیصد ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی تقسیم کردہ رقم 2183ارب روپے سے 32.3فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

زرعی قرضے کا واجب الادا پورٹ فولیو34.2ارب روپے بڑھ گیا ہے یعنی پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 273.4ارب روپے سے بڑھ کر آخر فروری 2015ء میں 307.6 ارب روپے ہوگیا۔