کوئٹہ : میرا نہیں خیال کہ صولت مرزا کی ویڈیو ڈیتھ سیل کی ہے، وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

جمعرات 19 مارچ 2015 16:08

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء) : صوبائی وزیر دااخلہ سر فراز بگٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صولت مرزا کی تصویر اور ویڈیو کیسے بنی ہے اس کی تحقیقات کا حکم دی دیا گیا ہے انہوں نے صولت مرزا کی ویڈیو کے بارے میں اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ یہ ویڈیو ڈیتھ سیل میں بنی ہے صولت مرزا ساری رات بے ہوش پڑا رہا ان کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کی صحت سے متعلق وزیرت داخلہ کو آگاہ کر دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کا بیان کہاں اور کب ریکارڈ کیا گیا یہ بات تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گی.