صولت مرزا کے اعترافی بیان کے بعدثابت ہو گیا ہے کہ ایم اکیو ایم ہی پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی کی ذمہ دار ہے،جماعت اسلامی

جمعرات 19 مارچ 2015 16:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) صولت مرزا کے اعترافی بیان کے بعدثابت ہو گیا ہے کہ ایم اکیو ایم ہی پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی کی ذمہ دار ہے، بابر غوری کو گرفتار کیا جائے ،الطاف حسین کو انٹر پول کے ذریعے واپس لاکر قانون کے سامنے پیش کیا جائے ،ایم کیو ایم کو بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم قرار دے کر اس پر ہمیشہ کے لئے پابندی لگا دی جائے۔

صولت مرزا کے اعترافی بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے راہنماؤں سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ ، راناوسیم احمد ایڈووکیٹ،انجینئر عظیم رندھاوا ، زمان خان نیازی،انجم اقبال بٹ، شیخ محمد مشتاق،رانا عبد الوحید ،پیر کریم اللہ شاہ ،رائے اکرم کھرل،غلام عباس خان نے کہا کہ صولت مرزا کے اعترافی بیان اور نائن زیرو سے نیٹو کا اسلحہ ملنے سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ کراچی کی دہشت گردی میں متحدہ کا ہاتھ ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم نے 26سال سے شہر کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔۔الطاف حسین ایک طرف نائن زیرو پر سزایافتہ مجرموں کی موجودگی کا اعتراف اور دوسری طرف رینجزر کی کاروائی پر واویلامچارہے ہیں،جو ان کی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف کاروائی کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔سندھ حکومت دہشت گردوں کو سیاسی چھتری فراہم کر نے کے بجائے کاروائی کا دائرہ وسیع کرے ۔

نائن زیرو سے قاتلوں کی گرفتاری ثابت کر تی ہے کہ شہر میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،کارکنوں ،وکلاء ، ڈاکٹروں ، تاجروں اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔جماعت اسلامی کے راہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ کراچی بھر میں ازسر نو انتخابات کروائے جائیں اور نیٹوکے اسلحہ کی بنیاد پر کرائے گئے ٹھپہ انتخابات کالعدم قرار دیے جائیں ۔اگر ان دہشت گردوں سے اسلحہ واگزار کروالیا جائے تو شہر میں امن قائم ہوجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :