فیصل آباد،نا معلوم افراد نے گولیاں مار کر نو جوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

تھانہ صدر کے علاقہ میں کھیتوں سے نامعلوم عورت کی سرکٹی نعش برآمد

جمعرات 19 مارچ 2015 16:07

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) نا معلوم افراد نے گولیاں مار کر نو جوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ میں کھیتوں سے نامعلوم عورت کی سرکٹی نعش برآمد، اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ چک نمبر9ج ب میں غلام محمد آباد کے رہائشی 40سالہ شبیر احمد ولد محمد حسین کسی کام سے گیا ، جہاں دیور کالونی میں نا معلوم افراد نے گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا اطلا ع ملنے پر متعلقہ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پورسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال کے ماچری یونٹ منتقل کر کے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

19مارچ۔2015ء کو بتایا گیا کہ تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر 239ر ب میں نامعلوم افراد نے عورت کو قتل کرکے نعش فیصل کماد میں پھینک دیا ،راہگیروں نے نعش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر راہگیر احمد علی کی مدعیت میں 302 ت پ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی

متعلقہ عنوان :